یوٹیوب کا بڑا اقدام، ڈیپ فیک ویڈیوز کی نشاندہی کیلئے اے آئی لائیکنیس ڈیٹیکشن ٹول متعارف
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم YouTube نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بننے والی جعلی ویڈیوز یعنی ڈیپ فیک کے خلاف نیا اے آئی لائیکنیس ڈیٹیکشن ٹول متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اب 18 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام صارفین اس فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس ٹول کے ذریعے ایسی ویڈیوز کی نشاندہی کی جا سکے گی جن میں کسی شخص کے چہرے یا شکل کو اے آئی کے ذریعے تبدیل یا نقل کیا گیا ہو۔
یہ سسٹم صارف کے چہرے کا سیلفی طرز کا اسکین لے کر پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کو مانیٹر کرے گا۔ اگر کسی ویڈیو میں صارف سے ملتی جلتی شکل پائی گئی تو متعلقہ صارف کو فوری اطلاع دی جائے گی، جس کے بعد وہ ویڈیو ہٹانے کی درخواست بھی دے سکے گا۔
اس سے پہلے یہ سہولت صرف مخصوص افراد جیسے کانٹینٹ کریئیٹرز، سیاستدانوں اور صحافیوں تک محدود تھی، لیکن اب اسے عام صارفین کے لیے بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو کو ہٹانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ اس کی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا، جبکہ طنز و مزاح یا پیروڈی مواد کو بعض صورتوں میں استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ماہرین کے مطابق ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے نئے مسائل پیدا کر دیے ہیں، جس کے باعث ٹیکنالوجی کمپنیوں پر صارفین کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔
_2026_05_17_16_53_05_26778875.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment