گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان
کروم میں صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئے پی ڈی ایف ٹرانسلیشن فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، جس کے ذریعے براؤزر میں موجود پی ڈی ایف فائلز کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کیا جاسکے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر فی الحال گوگل کروم کینری (Chrome Canary) کے تازہ ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ فیچر کے حوالے سے تمام ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کا ذکر موجود ہے، تاہم ابھی یہ فعال نہیں کیا گیا، اس لیے عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی حتمی تاریخ بتانا ممکن نہیں۔
رپورٹ کے مطابق گوگل کروم میں فی الحال پی ڈی ایف فائلز کو براہِ راست دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کی سہولت موجود نہیں، تاہم نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین براؤزر کے اندر ہی پی ڈی ایف دستاویز کا مطلوبہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے۔
نئے فیچر کے تحت پی ڈی ایف فائل کے ریڈنگ موڈ میں ایک Translate بٹن دکھائی دے گا، جس پر کلک کرکے صارف ترجمے کی سہولت استعمال کرسکے گا۔ تاہم فیچر کی مکمل فعالیت، دستیاب زبانوں اور ترجمے کے طریقہ کار سے متعلق مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چونکہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، اس لیے ممکن ہے کہ عام صارفین کے لیے جاری کیے جانے سے قبل اس میں مزید تبدیلیاں کی جائیں۔

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)

Leave A Comment