واشنگٹن: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں میوزک کلپس کے دورانیے میں اضافے کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب صارفین پہلے کے مقابلے میں زیادہ طویل میوزک کلپس اپنے اسٹیٹس پر شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں 30 سیکنڈ تک طویل میوزک کلپس شامل کرنے کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل میوزک پر مشتمل اسٹیٹس میں گانے کا صرف 15 سیکنڈ تک کا حصہ شامل کیا جا سکتا تھا۔

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر انسٹاگرام اسٹوریز کی طرز پر کام کرتا ہے، جہاں صارفین تصاویر، ویڈیوز اور دیگر اپ ڈیٹس اپنے رابطوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

نئی سہولت کے تحت صارفین کسی تصویر کے ساتھ اپنی پسند کے گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کرکے اسٹیٹس پر پوسٹ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ میوزک کلپ کو براہِ راست اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ فیچر مرحلہ وار صارفین تک پہنچنے کی توقع ہے، جس سے واٹس ایپ صارفین کو اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو مزید دلچسپ اور تخلیقی انداز میں پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار