ورلڈ ڈرون کانگریس 2026: پاکستان کو “کنٹری آف آنر” کا اعزاز، عالمی توجہ کا مرکز
شین ژین میں منعقد ہونے والی ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں پاکستان کو “کنٹری آف آنر” کے اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اس عالمی ایونٹ میں خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
کانگریس میں 120 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی وزیرِ مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کی، جنہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کے حوالے سے پاکستان کا وژن پیش کیا۔
اپنے خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کو “کنٹری آف آنر” کے طور پر نامزد کرنا ملک کی ڈیجیٹل اور تکنیکی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی اور بلاک چین کا امتزاج لاجسٹکس، سپلائی چین اور سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجیز اسمارٹ سٹیز، صنعتی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس جیسے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی اور جدید ریگولیشنز کے فروغ کے لیے فعال اقدامات کر رہا ہے۔
بلال بن ثاقب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈرون انڈسٹری میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں تکنیکی تعاون کی ایک مضبوط مثال ہے۔
_2026_05_24_06_38_17_48394572.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment