جعلی تصاویر کے ذریعے ونڈوز سسٹم ہیکنگ کا خطرناک سائبر حملہ بے نقاب
سائبر انٹیلی جنس ماہرین نے ایک خطرناک سائبر حملے کا انکشاف کیا ہے جس میں ونڈوز سسٹمز کو جعلی تصویر فائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تحقیقات کے مطابق اس مہم کو “آپریشن سائلنٹ کینوس” کا نام دیا گیا ہے جس میں عام نظر آنے والی جے پی ای جی فائلز کے اندر خفیہ اسکرپٹس چھپائے جاتے ہیں جو سسٹم میں داخل ہو کر نقصان دہ سرگرمیاں شروع کر دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق حملہ آور صارف کو ایک عام تصویر کی فائل بھیجتے ہیں، لیکن اس کے اندر چھپا ہوا کوڈ سسٹم میں داخل ہو کر مزید میلویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے راستہ کھول دیتا ہے۔
اس کے بعد یہ میلویئر خود کو سسٹم میں چھپاتے ہوئے پس منظر میں کام کرتا رہتا ہے اور صارف کو اس کا علم نہیں ہوتا۔ مزید یہ کہ بعض سروسز اور سسٹم پروسیسز کو ہائی جیک کر کے حملہ آور مستقل رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔
سائبر سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نامعلوم فائلز، خاص طور پر تصاویر یا اٹیچمنٹس، کھولتے وقت انتہائی احتیاط ضروری ہے تاکہ اس طرح کے خطرناک حملوں سے بچا جا سکے۔
_2026_05_14_09_05_54_99609327.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment