واٹس ایپ نے صارفین کے لیے “اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز” فیچر متعارف کروا دیا
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جسے کمپنی نے “اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز” کا نام دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر صحافیوں، عوامی شخصیات اور آن لائن انفلوئنسرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو سائبر اٹیکس، اسپائی ویئر یا دیگر ڈیجیٹل خطرات کے زیادہ حساس ہیں۔
نئی سیٹنگ فعال کرنے پر واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ میں سخت پرائیویسی کنٹرولز خودکار طور پر نافذ ہو جاتے ہیں۔ اس کے تحت نامعلوم رابطوں سے بھیجی جانے والی میڈیا فائلز اور اٹیچمنٹس بلاک ہو جاتی ہیں، جس سے ممکنہ نقصان یا خطرناک مواد پہنچنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد صارف کا اکاؤنٹ لاک ڈاؤن موڈ میں منتقل ہو جاتا ہے، جس سے کچھ فنکشنز محدود ہو جاتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر صارفین کو زیادہ محفوظ تجربہ فراہم ہوتا ہے۔ صارفین اسے Settings → Privacy → Advanced میں جا کر آسانی سے فعال کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے واضح کیا کہ یہ فیچر مرحلہ وار رول آؤٹ ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اپنے سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا ہے، جس میں کچھ اہم کوڈ Rust پروگرامنگ لینگویج میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو زیادہ محفوظ اور مستحکم طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے۔
_2026_01_29_19_05_40_46522882.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment