WhatsApp نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر “انکوگینٹو چیٹس ود میٹا اے آئی” متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین Meta AI سے مکمل نجی انداز میں گفتگو کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر میں چیٹس کو اس طرح محفوظ کیا جائے گا کہ نہ کوئی دوسرا شخص اور نہ ہی Meta خود ان پیغامات تک رسائی حاصل کر سکے گی۔

یہ فیچر Google Chrome کے انکوگنیٹو موڈ جیسا تجربہ فراہم کرے گا، جہاں صارفین کی چیٹس زیادہ محفوظ اور عارضی ہوں گی۔ اس موڈ میں بھیجے گئے پیغامات خودکار طور پر غائب ہو جائیں گے، جس سے پرائیویسی مزید بہتر ہو جائے گی۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ سہولت صرف میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے لیے ہوگی، جبکہ دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو متعلقہ کمپنیاں دیکھ سکیں گی۔

مزید یہ کہ انکوگینٹو چیٹس کو ایک محفوظ پراسیسنگ ماحول میں ہینڈل کیا جائے گا تاکہ صارفین کا ڈیٹا ہر صورت محفوظ رہے۔

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کا مرحلہ وار اجرا شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی یہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ آئندہ مرحلے میں “سائیڈ چیٹ پروٹیکٹڈ بائی پرائیویٹ پراسیسنگ” نامی فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے ہر چیٹ کو الگ الگ انکوگینٹو موڈ میں استعمال کیا جا سکے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار