دنیا بھر میں استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ WhatsApp نے اپنے نئے اپڈیٹ کے تحت پرانے اسمارٹ فونز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے مطابق وہ آئی فون ڈیوائسز جن میں iOS 15.1 یا اس سے جدید ورژن انسٹال نہیں ہو سکتا، ان پر واٹس ایپ مزید کام نہیں کرے گا۔

خاص طور پر پرانے ماڈلز جیسے iPhone 5 series اور iPhone 6 series اس تبدیلی سے متاثر ہوں گے کیونکہ یہ نئے سافٹ ویئر ورژن کو سپورٹ نہیں کرتے۔

حکام کے مطابق یہ قدم صارفین کو بہتر سیکیورٹی، تیز کارکردگی اور جدید فیچرز فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو صارفین اب بھی پرانے آئی فون استعمال کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ نئے ڈیوائسز پر منتقل ہو جائیں، کیونکہ پرانے سسٹمز پر نہ صرف نئی سہولیات بند ہو جائیں گی بلکہ وقت کے ساتھ میسجنگ سروس بھی مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار