امریکا کا پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعلان، دہشتگردی کے خلاف مؤقف کی تائید
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا دہشتگرد حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل عرصے تک بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس کے عوام نے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے، تاہم پاکستان کی فوجی اور دفاعی صلاحیت افغانستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ امریکا نے پاکستان کی اس صلاحیت کو اہم قرار دیا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان امریکا کا ایک اہم نان نیٹو اتحادی ہے، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس آنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں بھی کیں۔ اس کے علاوہ امریکا افغان طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم سمجھتا ہے۔
_2026_07_04_05_42_09_24235947.jpg)


Leave A Comment