مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے: ترک صدر رجب طیب اردوان کا سامسن میں خطاب
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے اٹھایا گیا قدم اسلامی دنیا کے لیے ایک اہم پیغام ہے اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔
ترک صدر نے پیر کو ترکیہ کے صوبے سامسن میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مکہ معاہدے سے متعلق مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر ایک اہم قدم اٹھایا ہے، اس حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے اور وہ اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ آبنائے ہرمز میں جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق صرف آبنائے ہرمز ہی نہیں بلکہ خلیج کے متعدد علاقوں میں بھی سنگین نوعیت کی مشکلات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور اسی مقصد کے لیے خطے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ موجودہ چیلنجز سے جلد از جلد نمٹا جاسکے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔



Leave A Comment