:
امریکی سینیٹر ایڈ مارکی نے ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر اپنے بیان میں ایڈ مارکی نے کہا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتی ہے تو کانگریس کو چاہیے کہ جنگ کیلئے مالی وسائل کی فراہمی روک دے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پہلے ہی دو جماعتی بنیادوں پر اس جنگ کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے چکی ہے، اس کے باوجود ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

ایڈ مارکی کے مطابق اگر بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو وہ کانگریس میں جنگی اخراجات کم کرنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے تاکہ اس تنازع کو ختم کیا جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار