آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس ناممکن، امریکا کا دوٹوک مؤقف
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک عالمی آبی گزرگاہ ہے جہاں کسی بھی ملک کو جہازوں سے ٹول ٹیکس لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ابوظہبی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت یہ راستہ تمام ممالک کے لیے کھلا ہے اور اس پر کسی قسم کی فیس عائد کرنا غیر قانونی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک اس مؤقف سے متفق ہیں اور اس معاملے پر کسی کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں۔ مارکو روبیو کے مطابق جب تک ایران کے حمایت یافتہ گروہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھیں گے، خطے میں کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ آئندہ مذاکرات میں بھی زیر بحث آئے گا اور اگر ایران ایک عام ریاست کی طرح رویہ اختیار کرے تو اس کے لیے ترقی کے کئی مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے خلیجی دورے کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کیا ہے اور وہ کویت اور بحرین بھی جائیں گے۔
_2026_06_24_06_25_15_64446165.jpg)


Leave A Comment