ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکا کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکا کے ساتھ بہتر معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو واشنگٹن اس کے لیے تیار ہے، لیکن اگر ایران مفاہمتی یادداشت کی پاسداری نہیں کرتا تو امریکا کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔
انہوں نے کویت سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
مارکو روبیو نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ یہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور طے شدہ شرائط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
_2026_06_25_05_34_52_72670343.jpg)


Leave A Comment