امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود مذاکراتی عمل جاری ہے اور دونوں ممالک تنازع کے حل کیلئے سفارتی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے Reuters کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ اب بھی ایران کے ساتھ کسی قابلِ قبول حل تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہے۔

عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، حالانکہ حالیہ دنوں میں فوجی نوعیت کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ اس کے باوجود سفارتی رابطے منقطع نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار