امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عملدرآمد شروع
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ کے خطرے کو ٹالنے کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد معاہدہ باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے اس معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کیے۔ پہلے یہ دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا طے تھے، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق فریقین نے اس عمل کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ فوری طور پر عملدرآمد شروع کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا ایک اہم مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا ہے، کیونکہ یہ عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم راستہ ہے۔ دونوں ممالک اس معاملے پر پہلے ہی متفق تھے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ معاہدے کے متن کو جاری کرنے پر دباؤ بڑھ رہا تھا، تاہم ایران نے شرط رکھی تھی کہ باضابطہ دستخط سے پہلے معاہدے کی تفصیلات سامنے نہ لائی جائیں۔
امریکی حکام نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے معاہدے کی اہم شقوں سے آگاہ کیا، جس کے بعد کئی دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی۔ اس معاہدے پر دیگر اعلیٰ حکام نے بھی دستخط کیے، جس سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک مثبت قدم سمجھی جا رہی ہے
_2026_06_18_06_19_24_68748906.jpg)


Leave A Comment