امریکا نے مسلسل تیرہویں رات بھی ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں بندر عباس، اہواز، جاسک، قشم اور دیگر شہر شامل ہیں جہاں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی شہر اہواز میں حملوں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے، جبکہ بندر عباس میں بھی میزائل حملوں کے باعث دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد مجموعی طور پر درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں فوجی تنصیبات، کمانڈ مراکز اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے تاکہ خطے میں بحری راستوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ دوسری جانب ایران میں ان حملوں کے باعث خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار