اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ امن عمل کے نائب رابطہ کار رمیز الاکبروف نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کی خراب صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور جنگ بندی کا مکمل احترام ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کی ضروریات اور تحفظات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد بہت اہم ہے۔ ان کے مطابق جون 2026 تک جنگ بندی کے باوجود غزہ میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

رمیز الاکبروف نے مزید بتایا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور آبادکاروں کے حملوں میں بھی شدت آئی ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار