ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف، مذاکرات میں کردار کو سراہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان میں انہیں ایسے لوگوں سے واقفیت ہوئی جنہیں وہ پہلے زیادہ نہیں جانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک انتہائی عمدہ شخصیت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے اور فوجی سربراہ اپنے وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق پاکستان نے معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم مدد فراہم کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی قیادت سے واقف تھے اور اسی وجہ سے پاکستان نے مذاکرات کے عمل میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا۔
_2026_06_20_06_07_03_41316244.jpg)


Leave A Comment