نایاب فلکیاتی منظر، عید الاضحیٰ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
فلکیاتی ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے دن ایک نایاب فلکیاتی منظر دیکھا جائے گا، جب سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر عمودی حالت میں ہوگا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ موقع بہت کم آتا ہے اور تقریباً 139 سال میں صرف ایک بار پیش آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خاص وقت میں سورج کی پوزیشن اس حد تک سیدھی ہوگی کہ قبلہ رخ کا تعین بغیر کسی جدید آلے کے بھی ممکن ہو سکے گا۔
اس موقع پر دنیا کے مختلف مقامات سے لوگ مکہ کے مقامی وقت کے مطابق سورج کو دیکھ کر قبلہ کی سمت کا درست اندازہ لگا سکتے ہیں، کیونکہ اس وقت سورج کی سمت ہی قبلہ کی سمت کی نشاندہی کرے گی۔
ماہرین نے اس فلکیاتی واقعے کو ایک نایاب اور اہم سائنسی منظر قرار دیا ہے۔
_2026_05_25_06_49_42_12322929.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment