سعودی اتحادی افواج نے یمن کے شہر الحدیدہ اور کمران جزیرے میں حوثیوں کے مبینہ فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

سعودی اتحادی افواج کے مطابق کارروائی میں حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور حدیدہ بندرگاہ کو نقصان نہیں پہنچایا گیا، جبکہ بحری جہاز رانی کے لیے تمام بندرگاہیں کھلی ہیں۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات کے پیش نظر کی گئیں۔

دوسری جانب انصاراللہ سے وابستہ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فضائی حملوں میں شہری تنصیبات، بشمول ٹیلی کمیونیکیشن مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں کی وزارت خارجہ نے ان حملوں کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن پر عائد محاصرہ ختم کرنے کے بجائے حملوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حوثی گروپ نے سعودی عرب کے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے اور بحری ناکہ بندی کا اعلان بھی کیا تھا، جس کے بعد دونوں جانب سے کشیدگی میں تیزی آئی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار