ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی پر سینکڑوں آن لائن اکاؤنٹس ہیک کر کے انہیں گمراہ کن اور جعلی خبروں کی تشہیر کے لیے استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پوسٹس کا مقصد یوکرین کے حق میں عالمی اور عوامی حمایت کو کمزور کرنا تھا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اپریل سے اب تک تقریباً دو ہزار ایسی پوسٹس ہٹائی جا چکی ہیں جو مختلف اوقات میں سامنے آتی رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں روسی ہیکرز کی جانب سے معلوماتی جنگ اور آن لائن پروپیگنڈا کے ایک نئے اور زیادہ جارحانہ مرحلے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

کلیمسن یونیورسٹی کے میڈیا فارنزکس ہب کے ڈائریکٹر ڈیرن لنول کے مطابق روسی ہیکرز اب اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں۔ پہلے وہ فرضی اکاؤنٹس اور جعلی مواد استعمال کرتے تھے، لیکن اب وہ زیادہ پیچیدہ طریقے اختیار کر رہے ہیں۔

محققین اور انٹرنیٹ نگرانی کرنے والے گروپ ’ڈی ٹیم‘ نے ان سرگرمیوں کا تعلق ماسکو میں قائم کمپنی سوشل ڈیزائن ایجنسی سے جوڑا ہے، جس پر پہلے بھی آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کے الزامات لگتے رہے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار