روس کا انوکھا قدم، خلائی راکٹ اشتہارات سے آمدن کا نیا ذریعہ بن گئے
روس نے اپنے خلائی پروگرام میں ایک نیا اور غیر معمولی طریقہ اختیار کرتے ہوئے راکٹوں پر اشتہارات لگا کر آمدن حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بڑے برانڈز کے لوگو اور سلوگنز راکٹوں کی سطح پر دکھائے جا رہے ہیں۔
روسی پارلیمنٹ ڈوما کی جانب سے منظور کیے گئے ایک قانون کے بعد خلائی ایجنسی کوسموس کو یہ اجازت دی گئی کہ وہ راکٹوں پر اشتہارات کے ذریعے مالی فائدہ حاصل کر سکے۔ اس کے بعد رواں سال جنوری سے اس منصوبے پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مختلف قومی کمپنیوں کے اشتہارات راکٹوں پر نمایاں کیے جا رہے ہیں اور اس سے کروڑوں روبل کی آمدن حاصل کی جا رہی ہے۔ اشتہارات کی قیمت کا تعین ایک خاص فارمولے کے تحت کیا جاتا ہے جس میں جگہ، سائز اور مہم کی مدت شامل ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس کے خلائی پروگرام کو اضافی مالی مدد مل رہی ہے اور ساتھ ہی عالمی سطح پر اسے ایک منفرد مارکیٹنگ حکمت عملی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
_2026_05_21_08_27_46_20557600.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment