پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل گورننس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فروغ کیلئے مقامی اے آئی پلیٹ فارم قائم کرنے اور گورنمنٹ جی پی یو کلاؤڈ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ سرکاری نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منصوبے کے تحت پہلی بار پنجاب میں بڑے لینگویج ماڈلز کو مقامی سطح پر ہوسٹ اور ٹرین کیا جا سکے گا، جبکہ اردو سمیت مقامی زبانوں کی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق سرکاری اداروں اور جامعات کو محفوظ اے آئی سینڈ باکس مہیا کیا جائے گا تاکہ تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر کام کیا جا سکے۔

ابتدائی تجربات میں وائس انٹرفیس اور ذہین سرچ سسٹمز کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے حساس سرکاری ڈیٹا کو غیر ملکی کلاؤڈ پر منتقل کرنے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے مقامی انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جدید جی پی یو انفراسٹرکچر کی کمی مختلف منصوبوں کے نفاذ میں بڑی رکاوٹ تھی، جبکہ نئے منصوبے سے 13 کروڑ سے زائد شہریوں کو بہتر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار