پی ٹی اے کی وارننگ، اپنی سم کسی کو دینا جرم قرار
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق اگر کسی صارف کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے کوئی غیرقانونی سرگرمی کی جاتی ہے تو اس کی ذمہ داری سم کے اصل مالک پر عائد ہو سکتی ہے۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد جاننے کے لیے آفیشل سروس استعمال کریں، جیسے ویب سائٹ یا مخصوص نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں، اور غیر ضروری یا نامعلوم سمز کو فوری بلاک کروایا جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سم آپ کی اجازت کے بغیر رجسٹرڈ نہ ہو۔
پی ٹی اے نے عوام کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ مفت سم یا کسی لالچ میں آ کر بائیو میٹرک تصدیق نہ کروائیں کیونکہ اس سے دھوکہ دہی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں اور آپ کے نام پر غیر قانونی سمز جاری ہو سکتی ہیں۔
_2026_07_24_10_02_17_25605223.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment