غیرفعال سمز پر واٹس ایپ اکاؤنٹس خطرے میں، پی ٹی اے کا اہم انتباہ
اسلام آباد: Pakistan Telecommunication Authority نے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے منسلک غیر فعال اور غیر رجسٹرڈ سمز کے حوالے سے صارفین کو خبردار کر دیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنی ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔
اتھارٹی کے مطابق غیر فعال سم کی صورت میں صارفین کو واٹس ایپ اکاؤنٹ لاک یا غیر متوقع لاگ آؤٹ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے چیٹس، رابطے اور دیگر معلومات متاثر ہو سکتی ہیں۔
پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین ضرورت پڑنے پر بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کے لیے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر موجودہ سم بند ہو چکی ہے تو فوری طور پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی نئی فعال اور تصدیق شدہ سم پر منتقل کیا جائے تاکہ ڈیجیٹل شناخت محفوظ رہ سکے۔


_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment