پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سمز کے اجراء اور غلط استعمال کو روکنے کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید سخت کر دیا ہے۔

نئے اقدامات کے تحت سم کو اپنے نام سے ہٹانے کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نئی فعال ہونے والی سم کو ایک سال سے پہلے کسی اور کے نام منتقل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

پی ٹی اے حکام نے ہدایت کی ہے کہ سم کے اجرا کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کو انتہائی احتیاط سے یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی غلط رجسٹریشن سے بچا جا سکے۔

صارفین کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کریں اور اگر کسی مشکوک یا غیرمجاز سم کا علم ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر کو اطلاع دیں۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ شہری صرف اپنی زیر استعمال سمز کو اپنے نام پر رجسٹر رکھیں تاکہ سیکیورٹی اور شناخت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار