اسلام آباد: ملک بھر میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس جاری کر دی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق بعض موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق 15 روزہ پیکجز 300 روپے، ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز 130 روپے، تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے جبکہ ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے کنزیومر اویئرنیس سیکشن کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے، جہاں 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس، موجودہ قیمتیں، مدت، سہولیات اور سہ ماہی معلومات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ صارفین مختلف کمپنیوں کے پیکجز کا آسانی سے تقابلی جائزہ لے سکیں۔

حکام کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں شفافیت، صارفین کے حقوق کا تحفظ اور درست معلومات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار