پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ، رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک سم کی فروخت پر پابندی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سموں کی غیر قانونی فروخت اور غلط استعمال روکنے کے لیے نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک سموں کی فروخت معطل رہے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل فون آپریٹرز، فرنچائزز اور ریٹیلرز کو ان اوقات کی پابندی کرنا ہوگی۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سم کی خریداری صرف مجاز مراکز سے کی جائے اور فعالیت سے قبل بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ٹیلی کام قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سم صرف مقررہ اور مجاز آؤٹ لیٹس سے خریدیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ شکایتی نظام یا ہیلپ لائن کے ذریعے دیں۔
یہ اقدام صارفین کے تحفظ اور ملک میں محفوظ اور شفاف ٹیلی کام نظام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
_2026_05_20_06_49_48_80659805.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment