پاکستان سولر ایسوسی ایشن کا پینل پرعائد 17فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ
ایشیا اردو
پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے سولر پینل پرعائد سترہ فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ۔
پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نےفیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سولر پینل پرعائد 17% ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ صدر سولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکس لگا کر سولر پینل انڈسٹری کے ساتھ ظلم کیا گیا جبکہ مینوفیکچرز سولر انڈسٹری لگانے کے لئے پاکستان آرہے ہیں۔
پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکس نہ دینے پرچار سو سولر پینلز کے کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں ۔ صدر سولر ایسوسی ایشن سیل ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی ہے


_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment