پاکستان کی آئی ٹی صنعت نے مالی سال کے دوران نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق آئی ٹی شعبے کا تجارتی سرپلس بھی 85 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد یہ ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا اہم برآمدی شعبہ بن چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیابی میں حکومتی پالیسیوں، خصوصی توجہ اور صنعت دوست اقدامات نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت دی گئی، جبکہ 20 سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے 250 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کو عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ غیر ملکی دوروں میں آئی ٹی صنعت کے نمائندوں کی شمولیت سے نئی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری کے مواقع اور عالمی روابط کو فروغ ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی برآمد کنندگان کیلئے ٹیکس میں سہولتیں بھی فراہم کی گئیں، جس سے اس شعبے کی ترقی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار