اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، اس لیے حکومت اس کی ترقی اور برآمدات بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے میدان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے بہتر مواقع دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور آئی ٹی برآمدات بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران آئی ٹی برآمدات 4.5 سے 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ڈیجیٹل سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہری و دیہی علاقوں کے درمیان فرق کو کم کیا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 5 جی سروسز کے لیے حالیہ نیلامی سے حکومت کو خاطر خواہ آمدن حاصل ہوئی ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات بھی جاری ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار