وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئی ٹی شعبے کے اسٹریٹیجک روڈ میپ اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی پالیسیوں اور اصلاحات کا نتیجہ ہے اور اس شعبے کو مزید ترقی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیزی سے بہتر ہو رہا ہے، جبکہ موبائل سپیکٹرم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی۔

حکام کے مطابق "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" پر کام جاری ہے اور آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ لاکھوں گھروں تک براڈ بینڈ اور فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ بھی قابلِ ذکر ہے اور حکومت کی متعدد خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار