پاکستان میں دورانِ پرواز انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی راہ ہموار، پی ٹی اے نے مسودہ جاری کر دیا
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں ہوائی سفر کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی فراہمی کی اصولی اجازت دے دی ہے اور اس حوالے سے ان فلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ سروسز کے لائسنس کا مسودہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مجوزہ فریم ورک کے تحت ایئرلائنز اور متعلقہ کمپنیاں دورانِ پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ اور موبائل سروس فراہم کر سکیں گی۔ موبائل سروس کے استعمال کے لیے کم از کم 3000 میٹر بلندی کی شرط رکھی گئی ہے۔
اتھارٹی نے لائسنس فیس 10 ہزار ڈالر مقرر کی ہے جبکہ فی الحال اسپیکٹرم فیس عائد نہیں ہوگی، تاہم مستقبل میں اس پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ لائسنس کی مدت 10 سال ہوگی اور اس کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔
پی ٹی اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے 31 مئی تک تجاویز اور سفارشات طلب کر لی ہیں۔ مجوزہ قواعد کے مطابق کمپنیوں کو پاکستان میں ڈیٹا اسٹوریج اور پراسیسنگ یقینی بنانا ہوگی جبکہ بین الاقوامی بینڈوڈتھ مقامی لائسنس یافتہ اداروں سے حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
اتھارٹی نے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری، سیکیورٹی اور عالمی معیار کی سروس کو یقینی بنانے کے لیے سخت شرائط بھی تجویز کی ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکے گا۔
_2026_05_07_04_34_03_72739375.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment