حکومت کا کم قیمت چھوٹی گاڑی متعارف کرانے پر غور، نئی آٹو پالیسی میں بڑی تبدیلی متوقع
پاکستان کی حکومت نئی آٹو پالیسی کے تحت کم قیمت چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ L6/L7 کیٹیگری “آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2026–31” کا حصہ ہے، جس کا مقصد موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے درمیان موجود قیمت کے خلا کو ختم کرنا ہے۔
یہ منصوبہ خاص طور پر کم آمدنی والے افراد اور پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ سستی اور محفوظ سفری سہولت حاصل کر سکیں۔
مجوزہ منصوبے کے تحت چھوٹی، ہلکی اور کم ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیاں تیار کی جائیں گی جو شہری علاقوں میں روزمرہ استعمال کے لیے موزوں ہوں گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے مقامی آٹو انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری آنے کی توقع ہے، تاہم اس تجویز کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔
_2026_05_14_09_23_26_38479437.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment