پاکستان میں فائیو جی صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 10 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران 8 لاکھ 79 ہزار نئے صارفین فائیو جی سروس سے منسلک ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں فائیو جی صارفین کی تعداد صرف 71 ہزار تھی، جو اپریل میں بڑھ کر 2 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی۔ مئی میں یہ تعداد 5 لاکھ 16 ہزار ہو گئی جبکہ جون کے اختتام تک 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد صارفین فائیو جی استعمال کر رہے تھے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ 6 جولائی تک ملک میں فائیو جی صارفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 78 ہزار 534 تک جا پہنچی، جو ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار