وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے حکومتی مواصلاتی نظام کو سائبر خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے ’پاک آواز‘ کے نام سے ایک جدید منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے پر 708 ملین روپے لاگت آئے گی اور ابتدائی مرحلے میں سرکاری افسران کو 10 ہزار محفوظ موبائل ڈیوائسز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت آئی ٹی نے اس منصوبے کے لیے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے اصولی منظوری حاصل کر لی ہے، جبکہ اس پر عملدرآمد نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کرے گی۔

منصوبے کے تحت ایک خودمختار اور محفوظ موبائل کمیونیکیشن سسٹم قائم کیا جائے گا، جو عوامی نیٹ ورک سے الگ ہوگا۔ اس میں سرکاری افسران کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ وائس اور ویڈیو کالز، محفوظ میسجنگ سروس اور حکومتی ایپس کے لیے نجی ایپ اسٹور فراہم کیا جائے گا۔

مزید برآں، ای آفس سمیت دیگر سرکاری ایپلی کیشنز کو اس محفوظ پلیٹ فارم کے ذریعے چلایا جائے گا، جبکہ پورا نظام نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ڈیٹا سینٹر میں ہوسٹ کیا جائے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار