جعلی سموں سے بینک فراڈ، لاہور میں بینکر سمیت تین ملزمان گرفتار
لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سموں کے ذریعے بینک فراڈ میں ملوث ایک بینکر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ گروہ جعلی سموں کے ذریعے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتا تھا اور شہریوں کی رقوم چوری کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران دو موبائل فونز اور 11 سمیں بھی برآمد کی گئیں۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان ایک منظم طریقے سے آن لائن اور بینکنگ فراڈ میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
_2026_05_21_08_30_58_18542931.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment