پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ’قراقرم ون‘ کا افتتاح، ڈیجیٹل دور کی نئی بنیاد رکھ دی گئی
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کے سب سے بڑے سکائی 47 ڈیٹا سینٹر ’قراقرم ون‘ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں اعلیٰ حکام کو منصوبے کی تکنیکی خصوصیات اور اس کی استعداد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق یہ جدید ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اس میں مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جبکہ حساس معلومات کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں منصوبے کو پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے منصوبے میں شامل تمام اداروں اور شراکت داروں کی کاوشوں کو سراہا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
_2026_07_25_08_59_49_19964221.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment