جاز نے پاکستان میں 5G سروسز کی توسیع کو مرحلہ وار اور منظم انداز میں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جاز ورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم نے پاکستان میں آئی فون پر 5G سروس کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی کوششوں سے ملک میں 5G کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں 5G سروسز کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملک کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جہاں 5G سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس نئی ٹیکنالوجی کے تحت صارفین کو انتہائی تیز انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل خدمات حاصل ہوں گی، جس سے ملک میں رابطوں اور ڈیجیٹل سہولیات میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار