اٹلی کا ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا اور اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق تنازع کے آغاز سے ہی اٹلی کا مؤقف بالکل واضح رہا ہے کہ وہ کسی بھی حملے میں شامل نہیں ہوگا۔
جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود اٹلی اپنی پالیسی پر قائم ہے اور ایران کے خلاف عسکری کارروائی میں شریک ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اٹلی کا یہ مؤقف خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہو سکتا ہے اور سفارتی حل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
_2026_07_09_09_27_24_42851347.jpg)


Leave A Comment