ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکہ کو معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے سخت متنبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کے مطابق اس شق میں دونوں فریقین نے تمام محاذوں پر، خصوصاً لبنان میں فوری اور مستقل فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اس معاہدے پر عمل نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جن میں معاہدے کی خلاف ورزیوں کے جواب میں دفاعی اور مؤثر ردعمل بھی شامل ہو سکتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار