ایران نے جنوبی علاقوں پر امریکی حملوں کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کارروائیوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوجی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے اور مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی مزید برداشت نہیں کی جائے گی، اگر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم آبی گزرگاہ ایران کی نگرانی میں رہے گی اور کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے اور صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار