سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن سٹاک میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے مذاکراتی عمل کی نگرانی کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ حتمی معاہدے کیلئے 60 روزہ روڈ میپ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے اور یہ عمل پورے ہفتے جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کیلئے رابطہ لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

فریقین نے ایٹمی پروگرام اور پابندیوں سے متعلق امور کیلئے الگ الگ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لبنان میں جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کیا جائے گا جس میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے۔

نگرانی کیلئے قائم کمیٹی مذاکراتی عمل پر نظر رکھے گی جبکہ چیف مذاکرات کار باقاعدگی سے اس کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے۔ یہ چیف مذاکرات کار جوہری پروگرام، پابندیوں اور تنازعات کے حل سے متعلق امور کی قیادت بھی کریں گے۔

مزید برآں، ثالثی کرنے والے ممالک نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سفارتی عمل خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی بنیاد ثابت ہوگا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار