امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے اور معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ وہ خود بھی ایران کی بات سننے کے لیے تیار ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال معاہدے کے لیے موزوں وقت نہیں آیا، تاہم مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی کارروائیوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحری و فضائی طاقت کمزور ہو چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے طیارے، کشتیاں، ریڈار اور ڈرون بڑی تعداد میں تباہ ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران مذاکرات میں سنجیدگی دکھا رہا ہے، تاہم ابھی کسی حتمی معاہدے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس دو راستے ہیں: یا تو ایران پر دباؤ جاری رکھا جائے یا پھر کسی معاہدے تک پہنچا جائے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور ایران کا اثر و رسوخ کم ہوا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کو ابراہمی معاہدے میں شامل ہونے پر زور دیا۔

مزید برآں، ٹرمپ نے کہا کہ چین اور روس ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہے، اور دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے، جن میں شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن شامل ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار