ایران مذاکرات کیلئے تیار، شرط امریکہ معاہدے کا احترام یقینی بنائے
News (Urdu):
ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ معاہدے کا احترام کرنے اور اسرائیل کو اس کی شرائط پر عمل درآمد کا پابند بنانے میں سنجیدہ ہے تو ایران مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سعید خطیب زادہ نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی تازہ لہر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں کے سنگین اور فوری نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا خواہاں ہے اور غزہ سمیت تمام محاذوں پر امن کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں پائیدار امن کیلئے تمام فریقین کو معاہدوں اور جنگ بندی کی پاسداری کرنا ہوگی۔
_2026_06_20_06_04_13_79236955.jpg)


Leave A Comment