ایرانی تیل کی فروخت کیلئے نئی پیشکش، ایشیائی ریفائنریز سے بولیاں طلب
امریکی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایرانی نیشنل آئل کمپنی نے تیل کی فروخت کے لیے ایشیائی ریفائنریز سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔ اس اقدام کو ایران کی تیل مارکیٹ میں واپسی کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم ماہرین کے مطابق ایران کے روایتی بڑے خریداروں کے علاوہ مزید بولیاں آنے کی توقع کم ہے۔ چین بدستور ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار رہے گا جبکہ بڑی ایشیائی ریفائنریز کی جانب سے طلب میں نمایاں اضافہ متوقع نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت بڑی ریفائنریز کے پاس پہلے ہی وافر مقدار میں تیل موجود ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک بھی اپنے خریداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ان سے ہی تیل خریدیں۔
شپ ٹریکنگ کمپنی کے مطابق گزشتہ 28 گھنٹوں میں سمندری راستوں میں ایرانی تیل کی مقدار میں 60 لاکھ بیرل اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ترسیل کے لیے 12 کروڑ 60 لاکھ بیرل ایرانی تیل سمندر میں موجود ہے۔
_2026_06_24_06_33_28_97853892.jpg)


Leave A Comment