لبنان حملوں کے بعد ایران نے امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے، جنگ بندی کے باوجود بمباری جاری
ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد تہران نے سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران نے مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں کے خاتمے کی ضمانتیں طلب کی تھیں۔ ایرانی سخت مؤقف کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا، جس میں امریکہ، قطر اور ایران نے اہم کردار ادا کیا۔
سینئر امریکی اہلکار نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ایران نے حزب اللہ کو مکمل جنگ بندی پر عملدرآمد کا پیغام بھی دے دیا ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی کی اطلاعات کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ رات بھر کے حملوں میں 47 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ فوج جنوبی لبنان میں موجود رہے گی اور شمالی اسرائیلی علاقوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی زون برقرار رکھا جائے گا۔
_2026_06_20_06_12_04_62684480.jpg)


Leave A Comment