اسلام آباد: پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مایوس کن خبر سامنے آئی ہے کیونکہ Apple Inc. نے اپنے فونز پر 5G سروس کی فراہمی میں تاخیر کا عندیہ دیا ہے۔

حکام کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 2027 میں پاکستان کی مارکیٹ اور دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئی فون صارفین کے لیے 5G سروس مکمل طور پر فعال کرے گی۔

ماہرین کے مطابق اس تاخیر کی بڑی وجہ پاکستان میں اسمارٹ فونز، خاص طور پر آئی فونز پر عائد بھاری ٹیکسز اور محدود مارکیٹ ہے، جس سے کمپنی کی فروخت متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب Samsung Electronics کے اسمارٹ فونز پر 5G سروس پہلے ہی دستیاب ہے جبکہ مقامی ٹیلی کام کمپنیاں بھی مرحلہ وار اس جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے حال ہی میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کی ہے اور مختلف علاقوں میں آزمائشی بنیادوں پر 5G سروس کا آغاز بھی ہو چکا ہے، تاہم آئی فون صارفین کو اس سہولت کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار