ہیومن رائٹس واچ نے امریکا اور ایران کے رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ شہری تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

تنظیم کی مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کی ڈائریکٹر بلقیس جراح نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے شہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکیاں تشویشناک ہیں۔

ان کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران ایران، خلیجی ممالک اور اسرائیل میں شہریوں اور ان کی املاک کو غیر قانونی طور پر نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بلقیس جراح نے زور دیا کہ عالمی برادری کو امریکا اور ایران پر واضح کرنا چاہیے کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جس کے لیے عالمی دائرہ اختیار کے تحت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار