نیا روپ، نئی خصوصیات:اسنیپ سِیڈ کی بڑی اپ ڈیٹ جاری
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی معروف فوٹو ایڈیٹنگ ایپ اسنیپ سِیڈ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسنیپ سِیڈ کا نیا ورژن v4.0 متعارف کرایا گیا ہے، جو کئی نئی خصوصیات اور بہتر یوزر انٹرفیس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
یہ اپ ڈیٹ خاص طور پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اہم ہے کیونکہ تقریباً دو سال بعد ایپ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
نئے ورژن میں ایک خاص فیچر "اسنیپ سِیڈ کیمرا" شامل کیا گیا ہے، جو اِن ایپ کیمرہ کے طور پر کام کرتا ہے اور اس میں فلم فلٹرز کی سہولت بھی موجود ہے، جو پہلے آئی او ایس صارفین میں مقبول رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کو مزید بہتر اور جدید فوٹو ایڈیٹنگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔
_2026_05_11_06_44_58_65916851.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment